غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے سے اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ملبے سے درجنوں شہدا کے لاشے نکال لیے گئے۔
شہری دفاع کے مطابق آج صبح اسرائیلی قابض فوج کے تل الھوا اور السینا کے علاقوں سے انخلاء کے بعد سے تقریباً 60 شہداء کے لاشے نکال لیے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا، "ابھی تک تباہ شدہ گھروں کے نیچے کئی افراد لاپتہ ہیں، جن تک پہنچنا ہمارے عملے کے لیے مشکل ہے۔”
حماس نے کہا کہ وہاں اسرائیل کی کارروائی میں "300 سے زیادہ رہائشی یونٹ اور 100 سے زیادہ کاروبار تباہ ہو گئے تھے”۔
شجاعیہ کے ایک رہائشی محمد نیری نے کہا کہ انہوں نے اور محلے میں واپس آنے والے دیگر لوگوں نے "انتہا سے زیادہ تباہی دیکھی ہے جو بیان نہیں کی جاسکتی۔ تمام مکانات منہدم ہو گئے۔”