شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی شہری نے بھوک ہڑتال شروع کردی

منگل 12-مئی-2020

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید ایک فلسطینی شہری نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
 
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 47 سالہ سامی محمد شعبان جنازرہ جن کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم الفوار پناہ گزین کیمپ سے ہے نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
 
فلسیطنی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے چند روز قبل الجنازرہ کے وکلاء کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی تھی جس میں عدالت سے انتظامی حراست معطل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
 
خیال رہے کہ فلسطینی شہری جنازرہ کو اسرائیلی فوج نے 16 ستمبر 2019ء کو حراست میں  لیا تھا جس کے بعد انہیں چار ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ چار ماہ قید پوری ہونے کے بعد ان کی مدت  حراست میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی