اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے نواحی مقام فروش میں ایک عمارت مسمار کردی۔
ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بیت دجن میں تلاشی کے دوران ایک زیرتعمیر عمارت مسمار کردی۔ یہ عمارت مقامی فلسطینی شہری ابراہیم ابنیات کی ملکیت تھی اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ عمارت بغیر اجازت کےتعمیر نہیں کی گئی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک زیرتعمیر سیاحتی عمارت بھی مسمار کردی۔