اسرائیلی فوج نے شمالی وادی اردن میں فوجی مشقوں کی آڑ میں وسیع پیمانے پر زرعی اراضی میں آگ لگا کر فصلیں خاکستر کردیں۔
مقامی وادی اردن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں مشقیں شروع کیں۔ مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی ۹ ہزار دونم اراضی میں کھڑی گندن، جو سبزیوں کو آگ لگا کر انہیں خاکستر کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 180 دونم کے رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ کردیں جب کہ جانوروں کی چراگاہوں کے وسیع علاقے میں بھی آگ لگا کر 8200 دونم رقبے کو نذرآتش کر دیا گیا۔
خیال رہےکہ اسرائیل وادی اردن کےاکاون ہزار دونم کے علاقے پرقبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔