غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی یتسھار سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی زمینوں کے بڑے حصے کو آگ لگادی جس سے مغربی کنارے کے ضلعے نابلس کے میداما گاؤں میں درختوں اور فصلوں کو آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین نے کہا کہ صہیونی آبادکاروں ک ایک گروپ نے میداما گاؤں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کی زمینوں کو آگ لگا دی جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے آگ کےعملے اور رضا کار نووجوانوں کی جانب گیس بمب پھینکے جو آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔