قابض صہیونی حکام نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر متعدد مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ہے تاہم اس بم باری کےنتیجے میں کسی قاسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیر البلح اورخان یونس کے درمیان مزاحمتی مرکز پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے متعدد مکانات اور بجلی گھر کو نقصان پہنچا۔ بمباری سے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دیر البلح میں اسرائیلی بمباری سے کھیتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
اس کے کچھ دیر بعد صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینی مزاحمتی مرکز پر بمباری کی۔
ادھر اسرائیل کےعبرانی ٹی وی چینل13 کےمطابق غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کالونیوں پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی غزہ سے دو راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہےتاہم فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے گئے حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔