اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔
فلسطینی اسیران کی سوسائٹی نے اتوار کے روز اخباری بیان میں کہا کہ فلسطینی اسیران عدی شحادہ، فادی غنیمات اور محمد ابو الرب بالترتیب 27، 26اور 7 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عدی شحادہ جسکی عمر 24 سال ہے اور 40 سالہ فادی غنیمات دونوں کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا دونوں نے بغیر کسی جرم کے اپنی انتظآمی حراست کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
اسی دوران اسیر محمد ابو الرب نے اپنے ساتھی کینسر کے مریض اور کرونا وائرس میں مبتلا کمال ابو وعر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی۔
ابو الرب جوکہ 2003 سے اسرائیلی جیل میں قید ہے اسرائیلی جیلوں میں 30 سال کی سزا بھگت رہا ہے۔