اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں 50 سالہ ماھر الاخرس اور 54 سالہ خلیل ابو عرام نے اسرائیلی جیلروں کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ماہر الاخرس غرب اردن کے شمالی شہر جنین جب کہ خلیل ابو عرام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر ماہر الاخرس 10 روز سے ‘عوفر’ جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے 27 جولائی 2020ء سے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
بھوک ہڑتال کرنےوالے دوسرے فلسطینی خلیل ابوعرام نے پانچ روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ابو عرام نے بھوک ہڑتال اس وقت شروع کی تھی صہیونی جیلروںنے عید کے موقعے پر اس کے اسیر بیٹے 25 سالہ احمد کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی ابو عرام کو ایک کال کوٹھڑی میں قید کردیا تھا۔ ابو عرام اس وقت عسقلان جیل میں جب کہ اس کا بیٹا احمد جزیرہ نما النقب کی بدنام زمانہ قید میں ہیں۔