جمعه 15/نوامبر/2024

ترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش

اتوار 9-اگست-2020

ترکی کے نائب صدر فواد اوقطائی نے لبنان کو سانحہ بیروت میں مدد فراہم کرنے کے ضمن میں دھماکوں سے تباہ بیروت بندرگاہ اور اطراف کی کالونیوں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے نائب صدر کل ہفتے کے روز بیروت پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد لبنانی صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ‌حکام سے ملاقات کی۔
ایک پریس کانفرنس میں ترکی کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ انقرہ نے بیروت کے لیے طبی اور غذائی امداد بڑھا دی ہے۔ انقرہ بیروت سانحے پر لبنانی حکومت کے ساتھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں لبنانی قوم کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔
ترک نائب صدر فواد اوطائی نے لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم حسان دیاب اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور دیگر اعلیٰ سے ملاقات کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 154 افراد ہلاک اور 5 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔
 
 

مختصر لنک:

کاپی