اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی صہیونی جیلروں کے منظم غیر انسانی سلوک کا شکار ہیں اور انہیں مسلسل 4 ماہ سے قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ نے دو اسیران محمد خرواط اور حاتم القواسمہ کو چار ماہ سے قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق خروعاط اس وقت ‘مجد’ جیل میں قید ہے جبکہ القواسمہ کو ‘ایالون الرملہ’ نامی ایک بدنام زمانہ عقوبت خانے میں کال کوٹھڑی میں بند کیا گیا ہے۔ خرواط کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے اور وہ 2002ء سے پابند سلاسل ہے جب کہ اسیر القواسمہ کو بھی عمر قید کے تحت قید اور 2003 سے قید ہے۔
صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے ساتھ غیرانسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت چھ ہزار کے قریب فلسطینی پابند ساسلاسل ہیں میں بڑی تعداد کو عمر قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔ اسیران میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔