جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلق قائم کرکے بحرین نے پوری مسلم امہ کے ساتھ بد عہدی کی

اتوار 13-ستمبر-2020

ترکی نے خلیجی ریاست بحرین اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے نہ صرف فلسطینی قوم پربلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی اور بد عہدی کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام قضیہ فلسطین کے دفاع کے حوالے سے انتہائی خطرناک نتائج کا حامل ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرکے صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے، فلسطینیوں کے خلاف غیرآئینی سرگرمیوں میں تل ابیب کی مدد کرنے اور فلسطینی اراضی پر اسرائیل کے قبضے کو مستحکم کرنے میں اس کی معاونت کرنا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا ضروری ہے۔ ان قراردادوں سے ماورا کسی ملک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز بحرین نے امریکا کی زیرنگرانی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی