جمعه 15/نوامبر/2024

خطے میں امریکی صہیونی اتحاد کے مقابلے میں عالمی اتحاد کی ضرورت ہے

پیر 14-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی لیڈر اور جماعت کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے خطے میں امریکا اور اسرائیل کے حامیوں پرمشتمل اتحاد کے مقابلے کے لیے ایک نیا عالمی اتحاد تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

‘ایران اسرائیل سے تعلقات کا مخالف’ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے ورچوئل خطاب میں ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا کہ خطے میں امریکا، اسرائیل اور ان کے آلہ کار ممالک کے خلاف ایک نیا عالمی اتحاد تشکیل دیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران جیسا کوئی بڑا مسلمان ملک خطے میں امریکیوں، صہیونیوں اور ان کے وفاداروں کے خلاف ایک نیا اتحاد تشکیل دے۔

الزھار کا مزید کہنا تھا کہ امارات اور بحرین کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان فلسطینی قوم کے ساتھ غداری اور صہیونی دشمن کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے نصب العین کو ختم کرنے کی سازش میں شامل ہونا ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ آج فلسطینی قوم ایک غیرمسبوق جرم کا مقابلہ کررہی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے خود کو صہیونیوں کے ہاتھوں بیچ ڈالا۔ ان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدام کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں‌نے ایک ایسا سنگین تاریخی، اخلاقی، انسانی اور قومی جرم کیا ہے جس نے ناپاک صہیونیوں کو ہمارے مقدسات کی بے حرمتی میں مدد فراہم کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی