چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قوتوں میں اتحاد ‘صہیونی پروگرام’ کو ناکام بنا دے گا:ھنیہ

ہفتہ 19-ستمبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں اور سیاسیی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں سے صہیونی دشمن کا پروگرام ناکامی سے دوچار ہوگا۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک وفد سے بیروت میں ملاقات کے موقعے پرحماس رہ نما نے کہا کہ فلسطین کی آزادی ، حق خود ارادیت کےدفاع، مقدسات کے تحفظ اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی قوتوں میں یکجہتی ضروری ہے۔
اس موقعے پرعوامی محاذ کے سیکرٹری جنرل ابو نضال الاشقر کی قیادت میں آنے والے وفد نے اسماعیل ھنیہ کو بیروت آمد پر خوش آمدید کہا۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوتوں کو امریکی حمایت سے تیار کردہ صہیونی توسیع پسندانہ پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف جاری سازشوں اور نام نہاد سنچری ڈیل جیسے منصوبے کی ناکامی کے لیے ہرسطح پر مزاحمت کرنا ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی