فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سرنگ کے حادثے کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کا ایکم کمانڈر شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ حادثہ آج سوموار کے روز شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ میں پیش آیا جہاں تربیتی مشقوں کے دوران سرنگ بیھٹنے سے 27 سالہ کمانڈر خلیل محمد ولید جام شہاد نوش کرگیا۔
القسام بریگیڈ اور حماس کی طرف سے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کمانڈر کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کار قابض صہیونی ریاست کے حملوں سے دفاع کے لیے سرنگیں اور زیرزمین بنکر تیار کرتے رہتے ہیں۔ سرنگوںکی تیاری کے دوران اکثر پیش آنے والے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔