فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے علاقے میں کرونا کے 73 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد غزہ میں متاثرہ شہریوں کی تعداد 2518 ہوگئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 90 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔ اس دوران 2099 فلسطینیوں کے کرونا کے شبے میں ٹیسٹ لیے گئے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1763 ہے۔ 738 مریض صحت یاب اور 17 وفات پا چکے ہیں۔