شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر اسرائیلی زندان میں مسلسل اسیری کے 18 ویں سال میں داخل

بدھ 30-ستمبر-2020

اسرائیلی زندان میں قید ایک فلسطینی شہری مسلسل اسیری کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر عمر محمود محمد حسین کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ کل سوموار کے روز اس کی اسیری کے 17 سال مکمل ہوگئے۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے ایک بیان میں‌کہا کہ اسیر محسن کو 25 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اس نے طویل اسیری کے کھٹن سفر میں کئی اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹی اور صہیونی جیلروں اور جلادوں کے مظالم برداشت کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی