فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض غزہ کی پٹی کے علاقے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 85 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ پچھلے چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں 2028 مشتبہ مریضوں کے ٹسٹ لیے گئے جن میں سے 85 کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے 150 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1470 ہوگئی ہے۔
رواں سال مارچ کے بعد اب تک غزہ میں کرونا کے کل 2911 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 1420 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 21 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔