اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کےنائب صدر الشیخ صالح العاروری کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔
حماس کی آفیشل ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے نائب صدر العاروری کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ حماس نے ان کی جلد صحت یاب کی دعا کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حماس کے بیرون ملک امور کے انچار ماہر صلاح بھی کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکےہیں۔