فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 109 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیام میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 1905 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران مزید 110 مریض صحت یاب ہوئے۔
رواں سال مارچ کے بعد غزہ کی پٹی میںاب تک کرونا کے 3184 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 1397 ہے جب کہ 1765 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 22 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔