جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت قریب المرگ بھوک ہڑتالی کی رہائی کا مطالبہ مسترد کر دیا

منگل 13-اکتوبر-2020

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مسلسل 78 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی ماہر الاخرس کی رہائی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘بھجہ القدس برائے  اسیران’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے اسیرماہر الاخرس کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے اسیر کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا تاہم عدالت نے فوری رہائی کے بجائے اسیر کو 26 نومبر تک رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ اسیر الاخرس نے اسرائیلی عدالت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسیر کا کہنا ہے کہ وہ مشکلات کے باوجود رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ ماہر الاخرس نے 79دن قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی