فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کی وبا سے متاثر 200 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی یومیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے شبے میں 2077 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 200 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 100 مریض صحت یاب ہوئے۔
رواں سال مارچ میں پھیلنے والے کرونا کے غزہ میں کل کیسز کی تعداد 5 ہزار 793 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار 179 ہے۔ تین ہزار 583 صحت یاب اور 31 فوت ہوئے ہیں۔