چهارشنبه 30/آوریل/2025

پٹرول بم کے حملے میں اسرائیلی فوجی زخمی

اتوار 1-نومبر-2020

کل ہفتے کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر میں العروب پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے پٹرول بم سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوج زخمی ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے العروب کیمپ میں دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کرتلاشی لی اور خواتین اور بچوں‌کو زدو کوب کیا۔ اس دوران مشتعل فلسطینیوں نے قابض فوج پر پٹرول بموں سےحملہ کیا اور سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ العروب پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ کچھ عرصے سے صہیونی فوج کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پرفلسطینیوں  پرتشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں صہیونی فوج نے ایک فوجی آرڈر 402 کی آڑ میں العروب پناہ گزین کیمپ کی اراضی اور بیت امر اور حلحلول کی اراضی غصب کرنے کا اعلان کیا۔ مجموعی طور پر صہیونی فوج کی طرف سے سڑک کی تعمیر اور یہودی آباد کاروں کےلیے مکانات کی تعمیر کے لیے 1273 گھروں کی تعمیر عمل میں لائی جا چکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی