فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 229 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مزید 3 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے شبے 3378 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 229 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 128 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 7 ہزار 231 مریض سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے 2 ہزار 647 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 5447 مریض صحت یاب اور 37 وفات پا چکے ہیں۔