یورپی یونین کےترجمان شادی عثمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر تشویش ہے اور یورپی یونین اسرائیل کے اس اقدام پرصہیونی ریاست کو ہرجانے کا دعویٰ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یورپی یونین کے وفود نے وادی اردن میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری سے بعد متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وفود نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کو سفارش کریں گے کہ وہ فلسطینیوں کے گھروں اور اسکولوں کی مسماری پر صہیونی ریاست پر ہرجانہ عاید کریں۔
شادی عثمان کا کہنا تھا کہ غرب اردن کے سیکٹر’سی’ میں فلسطینییوں کے گھروں کی مسمار اور یورپی ملکوں کی فنڈنگ سے تعمیر کردہ املاک کی مسماری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔