جمعه 15/نوامبر/2024

القسام کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ، غزہ میں ٹینک تباہ

اتوار 26-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تل ابیب کی طرف بڑی تعداد میں راکٹ داغےہیں۔ دوسری طرف غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں ٹینکوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

القسام بریگیڈزنے ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں ایکبڑے راکٹ بیراج سے تل ابیب پر بمباری کی۔

تل ابیب، بیتاحتکوا،، ہود ہاشارون سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انتباہی سائرن بجائے گئےاور قابض افواج نے ہرزلیہ شہر میں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عبرانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ سائرن جنوب میں نیتنیا تک بجتے رہے ہیں، یہ علاقہ شمالی غزہ سے 100کلومیٹر اور جنوبی غزہ سے 130 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔

قابض فوج کے ریڈیونے دعویٰ کیا کہ تل ابیب میں سائرن کے فعال ہونے کے بعد کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا۔

القسام بریگیڈزنے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنگی صفوں سے واپسی کے بعد اطلاع دی کہ وہ 5 صہیونیٹینکوں، دو فوجی بلڈوزروں اور ایک فوجی بردار کیریئر "ال یاسین 105″ اور”تندم” گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے نتیجےمیں اسرائیلیفوج کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔

القسام بریگیڈزنے جبالیہ کیمپ کے القصاصیب محلے میں گھسنے والی دشمن کی فوجوں کو بھاری صلاحیت کےمارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

القسام بریگیڈزنے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں "ال یاسین 105” شیل کےساتھ "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی