شنبه 16/نوامبر/2024

مہیونوں کی بھوک ہڑتال کے بعد صہیونی حکام نے ماھر الاخرس کو رہا کر دیا

جمعرات 26-نومبر-2020

قابض صہیونی حکام نے جمعرات کے روز فلسطینی اسیر ماھر الاخرس کو رہا کر دیا جو بغیر کسی جرم اور مقدمے کے اپنی انتظامی حراست کے خلاف 104 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

الاخرس نے اپنی رہاءی کے موقع پر کہا کہ فلسطینی عوام کو اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے کہ دنیا انکے اوپر ہونے والے ظلم کو روکے گی بلکہ انہیں اپنا دفاع خود کرنا چاہیے۔

 104 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد میں نے وقار کے ساتھ اور بغیر کسی رسواءی کے میں نے اپنی آزادی دوبارہ حاصل کی ۔

آزادی کے بعد اخرس کو طبی دیکھ بھال کے لیے نابلس میں النجاح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنی سزا پوری کرکے رہا ہوے والے سابق اسیر  نے 6 نومبر کو بھوک ہڑتال معطل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان اس کے بعد کیا جب  اسرائیلیوں نے اسکی انتظامی نظربندی میں توسیع نہ کرنے کا کہا ۔

مختصر لنک:

کاپی