ہفتے کی شام اریحاکے جنوب میں واقع عقبہ جبر کیمپ پر دھاوا بولنے کے دوران16 سالہ احمد اشرف ولید حمیدت شہید اور ایک اور لڑکا اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےزخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور دو لڑکوں کو اس وقت گولی مار دیجب وہ کیمپ کے مغربی قبرستان کے قریب تھے۔
دوسری طرف فلسطینیہلال احمر نے کہا کہ قابض فوج نے اس کے عملے کو زخمیوں تک پہنچنے اور انہیں ضروریامداد فراہم کرنے سے روک دیا۔ بعد میں زخمی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ شہیدکی نعش قبضے میں لے لی۔
بعد ازاں ہلالاحمر نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے شہر کے جنوب میں واقع ایک فوجی چوکی سے شہیدحمیدات کی لاش قابض افواج سے وصول کی۔
شہید کے جسد خاکیکو اریحا کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا،جب کہ دوسرے زخمی کو قابض فوج نے حراست میں لے لیا اور اس کی صحت کے بارے میں کوئیاطلاع نہیں ہے۔