اسرائیل میں موجود انتہا پسند یہودیوں گروپوں کے نمائندہ اتحاد’تنظیمات ہیکل’ کی طرف سے فلسطین بھر میں موجود یہودی شرپسندوں اور مذہبی عناصر پر زور دیا ہے کہ وہ یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الانوار’ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوں اور وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔
خیال رہے کہ یہودیوں کا یہ تہوار جسے ‘الحانوکاہ’ بھی کہا جاتا ہے 10 دسمبر سے18 دسمبر تک منایا جاتا ہے۔
یہودی گروپوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں آباد کاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شمع دان محفل میں شرکت کے ساتھ ساتھ باب الاسباط کے سامنے الغزالی چوک میں ہونے والے مذہبی رقص میں شرکت کریں۔ باب العامود میں شمع روشن کریں اور باب الخلیل کی دیواروں پر خاکے بنانے، باب الساھرہ اور شاہراہ سلیمان القانونی پرہونے والی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خیال رہے کہ یہودی گروپوں کی طرف سے گذشتہ ایک ماہ سے متحدہ عرب امارات اور بحرین پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں مشترکہ عبادت کے ان کے پروگرامات میں حصہ لیں اور اس میں معاونت کریں۔