جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی امریکا کو ایران کے جوہری معاہدے میں شمولیت پر تنبیہ

پیر 14-دسمبر-2020

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے نئی امریکی انتظامیہ کو قبل از قت خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے میں واپسی سے باز رہے ورنہ اس کے خطرناک نتائج  برآمد ہوسکتے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کے مطابق نیتن یاھو نے  کہا کہ یہ ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی خطرناک ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا  ایران کے ساتھ معاہدے پر واپس جانا واپس جانا امریکا کی غلطی ہوگی۔

نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار  امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران  کے دوران کیا۔  ان کہا تھا کہ امریکی صدر منتخب ہونے والے جو بایڈن کے تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی کے عزائم خطرناک ہیں۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کو غلام بنانے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔ اسرائیل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہےاور خطے اور دنیا بھر میں عسکریت پسندوں کو مالی اعانت فراہم کرتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی