چهارشنبه 30/آوریل/2025

گھروں پر غاصبانہ قبضے، فلسطینیوں کی دھرنے کے مقام پر نماز جمعہ

ہفتہ 26-دسمبر-2020

قابض صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں گھروں پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں ‌نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی علاقے سلوان میں بطن الھویٰ کے مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔

ٌخیال رہے کہ فلسطینی شہریوں نے اپنے گھروں کی مسماری اور غاصبانہ قبضے پر اسرائیل کے خلاف بطن الھویٰ میں دھرنا دے رکھا ہے۔

کل جمعہ کو فلسطینیوں نے اسی مقام پر نماز جمعہ ادا کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ بطن الھویٰ میں فلسطینیوں کا مکانات مسماری اور قبضے کے خلاف بہ طور احتجاج دھرنا جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، القدس کے شہریوں اور غیرملکی سماجی کارکن بھی اس دھرنے میں شریک ہیں۔

دھرنے میں شریک فلسطینیوں‌نے اسرائیلی ریاست سے فلسطینیوں کے گھروں‌کی مسماری اور قبضے کا سلسلہ روکنے اور فلسطینیوں‌کی جبری ھجرت کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی