جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا اسرائیل سے فلسطینی نوجوان کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

پیر 4-جنوری-2021

یورپی یونین نے دو روز قبل فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافریطا کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کیے جانے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی وینین کی خارجہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الخلیل کے علاقے مسافر یطا میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان ھارون ابو عرام کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا واقعہ باعث تشویش ہے۔ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ابو عرام کو قتل کرنے کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرے اور  اس وقتل میں ملوث فوجیوں کو سزا دی جائے۔

یورپی یونین نےاسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنے کو غیرقانونی اور غیر مناسب قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ابو عرام کو اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز مسافر یطا میں راہ چلتے ہوئے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ گذشتہ نومبر میں اسرائیلی فوج نے ابو عرام کا مکان بھی مسمار کردیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی