جمعه 15/نوامبر/2024

القسام مجاھدین کے خان یونس اور رفح میں قابض فوجیوں پر مہلک حملے

پیر 5-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہمیں رفح اور خان یونس شہروں میں قابض اسرائیلی فوج کے دستوں کو نشانہ بنانے کے لیےمتعدد کارروائیاں کی ہیں۔

 

القسام نے الگالگ پریس رپورٹس میں کہا کہ بریگیڈ کے مجاھدین خان یونس شہر کے مشرق میں واقعالفراحین کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر چھپے ہوئے اسرائیلی فوج کے خلاف ایک اینٹیپرسنل ڈیوائس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اسی علاقے میں بریگیڈزنے بتایا کہ ان کے ارکان نے زیرو رینج سے قابض فوج کے ایک  پیدل دستے کو نشانہ بنایا۔ اس گروپ میں 9 فوجی شامل تھے۔ اس موقعے پر قابض فوج کےساتھ براہ راست جھڑپ ہوئی۔

 

القسام نے مزیدکہا کہ اس کے مجاھدین نے "ال یاسین 105” شیل سے D9 فوجی بلڈوزر کو بھی نشانہ بنایا۔

 

رفح میں القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین”زلطا” کے علاقے میں انجینیرنگ قابض فورجی دستے پر دو اینٹی پرسنل سےنشانہ بنایا جب کہ اینٹی وہیکل ڈیوائسزسے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میںمتعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی