شنبه 16/نوامبر/2024

سنگ دل اسرائیل، اسیر عماد ابو رموز سرجری کے بعد علاج سے محروم

منگل 19-جنوری-2021

فلسطینی مرکز برائے اسیران اسٹڈیز نے اسیر عماد ابو رموز کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کو ان کی جان کو پیش آنے والے کسی بھی خطرے کا ذمہ دار تسلیم کیا جائے گا۔

دسمبر 2004 سے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیر عماد ابو رموز کینسر اور جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ امسال ان کی اسرائیل کی مختلف جیلوں میں قید کے 25 سال مکمل ہوجائیں گے۔

مرکز اسیران کے مطابق عماد سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور علاج میں تاخیر کی وجہ سے سرطان جسم کے متاثر حصے سے دوسرے اعضاء میں سرایت کر چکا ہے۔

اسیران کی جانب سے احتجاج کے بعد اسرائیلی جیل حکام نے عماد کو سرجری کروانے کی اجازت دی مگر اس سرجری کے بعد انہیں کسی قسم کے طبی علاج کے لئے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سرجری کے بعد علاج کی سہولت نہ ہونے کے سبب ان کی صحت ایک بارپھر خراب ہوگئی اور ٹیسٹ کے نتیجے میں ان کے جگر میں انفیکشن سامنے آیا ہے جس کا فوری علاج ضروری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی