اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے رفح میں دراندازی کا ارتکاب کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا اور اس کی پانچ گاڑیوں اور متعدد ٹینکوں کو تباہ کر دیا۔ ان حملوں میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے اور اس کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
القسام بریگیڈز نے ایکفوجی رپورٹ میں کہا ہے القسام مجاہدین صیہونی بکتر کیریئر کو اس وقت گھات لگا کر حملہکیا جب وہ غزہ میں سفر کر رہا تھا۔ مجاہدین نے ایک کمانڈو ایکشن ڈیوائس کے ساتھ دو”نمر” فوجی کیریئر اور دو "ال یاسین 105” کو تباہ کر دیا”۔
بیان میں کہا گیاکہ اس کے بعد غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں التابعین مسجد کے قریبجارج اسٹریٹ پر دو "مرکاوہ” ٹینکوں کو زمینی بم اور "ال یاسین105” گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں مزیدکہا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فوجی ہیلیکاپٹر کی وہاں پر لینڈنگ ہوئی۔
ایک اور رپورٹ میںالقسام بریگیڈزنے کہا کہ رفح شہرکے مشرق میں واقع "جارج” اسٹریٹ پردُشمنکی گاڑیوں کے لیے پیشگی گھات لگا کر تیار کیے گئےحملے میں صہیونی فوج کے "مرکاوہ”ٹینک کو نشانہ بنایا۔ القسام کی قیادتمیں مزاحمتی فورسز نےرفح میں قابض افواج کی دراندازی کا مقابلہ کر رہی ہے، جو 7 مئیسے جاری ہے۔