جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے 20 قیدی رہا کردیے

ہفتہ 9-نومبر-2024

آج ہفتہ کے روز قابضاسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلقرکھنے والے 20 قیدیوں کو رہا کر دیا۔یہ تمام قیدی کئی ماہ سے صہیونی فوج کے زندانوں میں زیر حراست تھے۔

 

میڈیا ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے غزہ کی پٹی سے 20 قیدیوں کو رہا کیا۔ان کی رہائی کے بعد انہیں غزہ کی پٹی کے جنوب میں کام ابو سالم کراسنگ سے غزہمنتقل کیا گیا جہاں  انہیں جنوبی غزہ کےیورپی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

رہائی پانے والےفلسطینیوں میں بیت لاھیا کے معین عبداللہ کالش -حمدی الطناطی ، بیت حانون کے محمدسعید طولان – مصطفی عوخ، خالد عید اور خالد عرفات شامل ہیں۔

 

قبل ازیں غزہ میںریڈ کراس کے ترجمان ہشام محنا نے کہا تھا کہ قابض اسرائیلی قابض حکام کا ریڈ کراسکو جیلوں میں جانے سے روکنے کا فیصلہ اب بھی نافذ العمل ہے جس سے فلسطینی خاندانوںکی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ ریڈ کراس غزہ سے لاپتہ ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے اہل خانہ کے ساتھکام جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ اہم معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور ان کے انجام کے حوالےسے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی