قابض اسرائیلیفوج نے کی جانب سے بحیرہ روم پر ڈرون کو روکنے کے اعلان کے ساتھ ہی اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا کہ بین گوریون ایئرپورٹپر پروازیں مختصر وقت کے لیے معطل کر دی گئیں۔
اسرائیلی نشریاتیادارے نے پیر کی شام ایئرپورٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شین بیت سکیورٹیسروس کے ساتھ مل کر تل ابیب سے پروازیں وقفے وقفے سے ہوں گی اور لینڈنگ آپریشنمعمول کے مطابق جاری رہے گا۔
پریس کوریج کےمطابق قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے بین گوریون ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کوروکنے والے ڈرونز کا پتہ لگایا ہے۔
اس نے وضاحت کیکہ فضائی ٹریفک کی بندش ایک انتباہ کی وجہ سے ہوئی ہے یہ انتباہ ایک "مشتبہ چیز”کی ہوائی اڈے کے قریب اڑتے دیکھے جانے کے بعد جاری کی گئی۔
براڈکاسٹنگکارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ بحیرہ روم کے اوپر سے روکے گئے پانچ ڈرونز کو لبنان سے لانچ کیا گیا تھا۔
تقریباً ایک سالقبل حزب اللہ کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہونے کے بعد گذشتہ 23 ستمبر سے اسرائیلی فوجنے لبنان پر سب سے زیادہ پرتشدد اور وسیعحملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2483 سے زائد شہری شہید اور 11628 زخمی ہوئے ہیں۔