اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جبالیہ کیمپ اور شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے کیا جانے والا گھناؤنا قتل عام، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہیداور زخمی ہوئے قابض فوج کی شکست اور اپنے مقاصد کے حصول میں ناکامی کی عکاسی کرتاہے۔
حماس کی طرف سےسوموار کے روز جاری ایک بیان میں کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام صہیونی دشمن کی جارحیت ،فاشسٹ، خونخوار قابض دشمن کی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔ دشمن اپنی شکست چھپانے کے لیےسنگین نوعیت کے جرائم اور اجتماعی قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے۔
حماس نے اس باتپر زور دیا کہ قابض ریاست کے جرائم کا ارتکاب امریکی انتظامیہ اور اس کے صدر بائیڈنکی براہ راست حمایت سے کیا جا رہا ہے، جو اسرائیلی فاشسٹ دشمن کو اسلحہ اور گولہبارود فراہم کرتے ہیں۔
حماس نے کہا کہاس صہیونی امریکی پالیسی کا مقصد فلسطینی عوام کے خلاف تباہی کی جنگ جاری رکھناہے۔