اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عرب اورمسلمان اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان کےخلاف جاری صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے جمعہ کے روز دنیا بھر میں احتجاجیمظاہروں میں شرکت کریں۔
یہ اپیل غزہ کیپٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
حماس کی طرف سےبدھ کے روز جاری ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ سرگرمیاں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایتاور اسرائیل کی جانب سے روا رکھے جانے والے مظالم کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کیوضاحت کرتی ہیں کہ غاصب ریاست نہتے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، جن میں قتل عام، ظالمانہ محاصرہ،فاقہ کشی، فلسطینی اور لبنانی شہریوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروںکا استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا شامل ہے۔
حماس نے دنیا کےتمام آزاد لوگوں کو ان جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور جمعے کے روز مظلوموں سے یکجہتیمارچ میں شرکت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالم اسلام اور عرب ممالک کیحکومتوں پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے اور ہر سطح پر فاشسٹ ریاست کا بائیکاٹکرنے کے لیے عوامی دباؤ کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
قابض اسرائیلی فوجنے لبنان کے خلاف اپنے فوجی توپ خانے اور فضائی جارحیت جاری رکھتے ہوئے شدید بمباری کی کارروائیوں کےذریعے جمہوریہ کے مختلف علاقوں کو خاص طور پر دارالحکومت بیروت، اس کے جنوبیمضافات اور مشرقی اور جنوبی لبنان کو نشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب فلسطینیوزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجیجارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 41689 شہید ہو گئی ہے جبکہ 96625 افراد مختلف زخمی ہیں۔