قابض اسرائیلیفوج نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے لانچ کیے گئے ایک ڈرون نے بدھ کی شام بحیرہ احمرپر واقع شہر ایلات میں دھماکا کیا اور بتایا کہ ایک اور ڈرون کو روک لیا گیا ہے،جبکہ عراق میں اسلامی مزاحمت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اسرائیلی ایمبولینسسروس کا کہنا ہے کہ ایلات میں ڈرون میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک اسرائیلیزخمی ہوا ہے۔
عبرانی اخبار’یدیعوتاحرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ ایلات کی بندرگاہ میں ایک ڈرون میں دھماکہ ہوا جس میںدو اسرائیلی زخمی ہوئے۔
اس تناظر میںاسرائیلی چینل 13 نے کہا کہ ایلات کی طرف دو ڈرون لانچ کیے گئے جس سے مادی نقصاناور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات ہیں۔