قابض اسرائیلی فوجنےبدھ کی شام بتایا کہ اس کا ایک افسر وسطی غزہ کی پٹی میں "نیٹزاریم محور”میں سنائپر کی گولی لگنے سے مارا گیا۔
قابض فوج نے اشارہکیا کہ مرنے والا شخص میجر کے عہدے کا افسر تھا جس کی شناخت یوہائی گلام کے نام سےکی گئی ہے جس کی عمر 32 سال تھی۔ وہ وسطی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارا گیا۔
اس طرح گذشتہ سالسات اکتوبر سے اب تک قابض اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 703 ہو گئی ہے۔
کل بدھ کو القسامبریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاھدین غزہ شہر کے زیتون محلے کے جنوب میں اسٹارز ہالکے پیچھے ایک عمارت میں چھپے ہوئے دو اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں دونوں فوجی ہوگئے تھے۔