جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہید، متعدد زخمی

منگل 13-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجکے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوانشہید اور پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ یہ تصادم اس وقت ہوا جب قابض فوج نے رام اللہ اورالبیرہ کے علاقوں پردھاوا بول دیا اور دو فلسطینی اسیران کےگھروں کواجتماعی سزا کیپالیسی کے تحت بموں سے اڑا دیا۔

 

طبی ذرائع نے بتایاکہ رام اللہ کے علاقے بطن الھوا سے تعلق رکھنے والا معتز صرصور نامی نوجوان قابض فوجکی فائرنگ سے زخمی ہوا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 

قابض فوج نے راماللہ شہر کے الطیرہ محلے پر دھاوا بولا اور ایک رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا جس میںزیر حراست ڈاکٹر ایسر البرغوثی کا اپارٹمنٹ شامل تھا۔ اس کے علاوہ فلسطینی قیدی ڈاکٹر خالدالخروف کےایک اپارٹ منٹ سمیت دونوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

 

ادھر الطیرہ کےمحلے میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوجیوں نے مکانات مسماری کے خلاف بہ طوراحتجاج سڑکوں پر نکلنے والے نوجوانوں پر گولیاں اور زہریلی گیس کے بم برسائے، جسکے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔

 

فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے بتایا کہ ایک نوجوان کی پیٹھ میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہشدید زخمی ہوا بعد میں وہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔

 

قابض فوجیوں نےام الشرائط محلے میں شہریوں کے گھروں کے گرد زہریلی گیس کے بم برسائے۔

 

برزیت یونیورسٹیمیں طلبہ کی تحریک نے شہید معتز صرصور کی شہادت پر تعزیت کی اوراسرائیلی ریاستیدہشت گردی میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی