فلسطین میں قیدیوں کے اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ نئے قیدیوں کے نام مشتہر کیے ہیں جو صہیونی جیلوں میں شہید ہو گئے تھے۔
قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے بتایا کہ قید میں شہید ہونے والوں میں وفا امین محمد عبدالہادی، عطا یوسف حسن فیاض، فتحی محمد محمود جد اللہ، ماجد حمدی ابراہیم سوافیری اور علی عبداللہ سلیمان الحولی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام افراد سابق ادوار میں قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں جیل ” سدی تیمان“ کے شہید ہوئے تھے۔ عبرانی اخبار ” ہارٹز“ نے اس سے قبل جیل ” سدی تیمان“ میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 36 قیدیوں کی شہادت کا انکشاف تھا۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب سات اکتوبر 2023 کو غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں بدترین تشدد اور بد سلوکی سے 60 قیدیوں کی موت کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔