اسرائیلی کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخیل میں جمعرات کے روز فلسطینی شہید مومن المسالمہ کے گھر پر چڑھائی کر دی اور گھر کی دیواروں میں بم نصب کر کے اڑا دیا۔
اسرائیلی فوج نے مومن المسالمہ کوکچھ عرصہ پہلے شہید کردیا تھا۔ جمعرات کے روز دورا نامی بستی الخلیل میں اس شہید کے والد کے گھر کو فوج نے دوبارہ ٹارگیٹ کیا اور صبح سویرے ہی پہنچ کر گھر کا محاصرہ کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ گھر شہید مومن المسالمہ کے خاندان کی ملکیت تھا۔اسرائیلی فوج نےگھر کے محاصرے کے دوران اندرونی دیوار میں ‘ ڈیٹو نیٹر’ فٹ کر دیا۔فوجیوں نے ڈیٹو نیٹر لگانے سے پہلے زبردستی اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہید کے والد کو ماہ جون میں دھمکی دی تھی کہ تمہارا بیٹا ایک مزاحمت کار فلسطینی تھا اس لیے تمہیں اس کی ہلاکت کے بعد بھی تمہیں سزا دی جائے گی اور تمہارا گھر تباہ کر دیا جائے گا۔
شہید نے ماہ مارچ میں وسطی اسرائیل کے علاقے اشدود شہرمیں ایک جہادی کارروائی کی تھی۔ اب کچھ مہینے بعد شہید کے والد کے گھر کو بھی بم سے اڑا دیا گیا ہے۔