اسرائیلی قابض حکام نےنابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ قیدی ثائر نجحتوفیق حنینی کو 20 سال جیلوں میں گزارنے کے بعد رہا کر دیا۔
حنینی کو صحرائے نقب جیلسے رہا کیا گیا۔ انہیں الخلیل شہر کی الظہریہ کراسنگ پرچھوڑا گیا جہاں اس کے رشتہ داروں اورشہر کے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ پاپولرفرنٹ کی مرکزی کمیٹی کی رکن حنینی کو 2004ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنی حراست کےبرسوں کے دوران اس نے اپنی والدہ کو کھو دیا اور دشمن نے انہیں اپنے والدہ کےجنازے میں شرکت کی بھی اجازت نہیں دی۔