جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

پیر 5-فروری-2024

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ پیر کے روز ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طوباس شہر میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے موقع پر اسرائیلی فوج پر نوجوانوں نے گولیاں برسائیں اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزر چلائے اور گھروں میں ہنگامہ آرائی کی۔ ایک شہری کو بھی اس کے گھر سے اغوا کیا اور اس کی رقم بھی ضبط کر لی۔

بتایا گیا ہے کہ طوباس کے مشرق میں واقع تیسیر گاؤں میں بھی اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج اور مزاحمتی فلسطینی نوجوانوں کے درمیان صبح سویرے نابلس میں واقع العین پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ ہوئی ہے۔ مزاحمتی نوجوانوں نے اسرائیلی قابض فوج کی گاڑیوں پر دیسی ساختہ بموں سے حملہ کیا اور اسرائیلی فوج نے نابلس میں چھاپے کے دوران تین شہریوں کو اغوا کیا ہے جبکہ تلکرم کے مختلف علاقوں سے پانچ شہریوں کو اغوا کیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے مشرقی تلکرم میں رامین گاؤں پر بھی دھاوا بولا۔ رامین گاؤں میں اسرائیلی فوج نے گولہ بارود، آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ شہریوں پر فائر کیے۔ اسرائیلی قابض فوج نے یادگار شہداء کو بھی تباہ کیا۔ رامین گاؤں کے ایک کیفے پر بھی اسرائیلی قابض فوج نے توڑ پھوڑ کی۔ کیفے میں موجود نوجوانوں کے موبائل فونز کی تلاشی لی اور نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی۔

قلقیلیہ شہر کے کئی گھروں پر بھی اسرائیلی قابض فوج نے چھاپے مارے اور تین شہریوں کو اغوا کر لیا۔ قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر لقیف قصبے میں چھاپے کے موقع پر ایک شہری کو بھی اغوا کیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے رام اللہ کے قصبے سلواد میں چھاپے کے دوران ایک خاتون اور تین مرد شہریوں کو اغوا کیا۔ الخلیل کے قصبے حلول پر بھی اسرائیلی قابض فوج نے حملہ کیا۔ حلول میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا اور باپ بیٹا سمیت تین شہریوں کو اغوا کیا گیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی