جمعه 15/نوامبر/2024

شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، قابض فوج کا اعتراف

جمعرات 1-فروری-2024

 

اسرائیلی قابضفوج نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ایلیٹ "شالدگ” یونٹ کے میجر کے عہدےکے دوسرے افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

 

قابض فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران لڑائیوں میں دو افسران اور دو فوجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 10 دیگرزخمی ہوئے۔”

 

منگل کو قابض فوجنے غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک افسر اور دو فوجیوںکی ہلاکت اور دیگر کے شدید زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

 

اسرائیلی قابضفوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والیلڑائیوں میں 6 فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ آپریشن "طوفان الاقصیٰ ” کے بعدسے قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 557 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ستائیس اکتوبر سے غزہمیں زمینی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد تک تقریباً 220 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

 

قابض فوج کی طرفسے شائع کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ’’گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے ابتک اس کے 2771 افسران اور فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔‘‘



مختصر لنک:

کاپی