امریکی سینٹرلانٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے اپنے ملازمین کو سوشل میڈیا پر سیاسی پیغاماتپوسٹ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں کسی قسم کیپوسٹ یا تصاویر شائع کرنے سے گریز کریں۔
یہ انتباہ ایکایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں امریکی ’سی آئی اے‘ کی ایکخاتون اہلکار کی فیس بک آئی ڈی سامنے آئی تھی جس نے اس پر فلسطینی پرچم اورفلسطینیوں کی حمایت میں مواد شائع کیا تھا۔
این بی سی نیوزنے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعےاندرونی پیغام بھیجا، جس میں انہیں سوشل میڈیا پر سیاسی پیغامات پوسٹ کرنے سےخبردار کیا گیا۔
نیٹ ورک نے ایکامریکی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ ملازمین کی ای میل "موجودہ پالیسی کی صرف ایکیاد دہانی تھی۔”
فنانشل ٹائمزاخبار نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے ایک سینیراہلکار نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں فلسطین کے لیے اپنی حمایتکا اظہار کیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار نےرپورٹ کیا ہے کہ یہ قدم جنگ کے حوالے سے ایک سینیر انٹیلی جنس اہلکار کے سیاسیموقف کا نادر اظہار ہے، جس پر صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی صفوں میں اعتراضاتاٹھائے گئے ہیں۔