اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل بدھ کی شام اپنی تحویل سے 10 اسرائیلی قیدیوںکو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کےتبادلے کے معاہدے کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔
الجزیرہ نے جنوبیغزہ کی پٹی میں متعدد قابض اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے عمل کےخصوصی مناظر نشر کیے۔
ذرائع کے مطابقالقسام بریگیڈز نے 10 اسرائیلی قیدیوں اور 4 تھائی باشندوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
ویڈیو مناظر سےظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں قیدیوں کی حوالگیکا عمل آسانی سے ہوا۔
اس کے بدلے میںاسرائیلی قابض حکام 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے، جن میں 15 بچے اور 15 خواتینقید شامل ہیں، جن میں لڑکی عھد تمیمی کے علاوہ ہنادی الحلوانی اور خدیجہ خویص بھیشامل ہیں۔
قیدیوں کی اتھارٹیاور قیدیوں کے کلب نے کہا کہ رام اللہ میونسپلٹی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میںخواتین قیدیوں اور بچوں کے قیدیوں کی چھٹی کھیپ وصول کی جا رہی ہے۔