جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی فوج کے 1340 اجتماعی قتل، شہداء کی تعداد13300 ہوگئی

منگل 21-نومبر-2023

 

فلسطین میں سرکاریمیڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونےوالوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور(3500 خواتینشامل ہیں۔

 

قابض فوج کی طرفسے غزہ کی پٹی میں 1340مقامات پر اجتماعی قتل عام کیا جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوئے جب کہ مجموعیشہداء 13500 ہوچکے ہیں۔

 

دفتر کے ڈائریکٹرجنرل نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر نازی اسرائیل کیمجرمانہ جنگ اڑتالیسویں روز بھی جاری ہے، ہسپتالوں اور محفوظ گھروں کے خلاف جنگجاری ہے اور نسل کشی کی جنگ میں شدت آتی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے بتایاکہ طبی عملے کے شہداء کی تعداد 201 ہوگئی ہے جن میں ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکسشامل ہیں جبکہ سول ڈیفنس کے22 جوان شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ دہشت گردیمیں 60 صحافی بھی شہید ہوئے جن میں سے آخری شہید ہونے والے صحافی بلال جاد اللہ ہیںجو غزہ میں پریس فاؤنڈیشن کے صدر تھے۔

۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "اسرائیلی” قابض فوج کی طرف سے کیے جانے والے کل قتل عام کی تعداد1330 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد 6000 سے زیادہ ہوچکی ہے جو یاتو ملبے کے نیچے یا ان کی لاشیں گلیوں میں پڑی ہیں۔ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ان تکرسائی ممکن نہیں۔

 

انہوں نے تصدیق کیکہ اسرائیلی بمباری میں غزہ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے، جن میں سے 75 فیصد سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ تباہ ہونے والے سرکاری ہیڈ کوارٹرز کی تعداد 97 تک پہنچ گئی۔اب تک 262 اسکولتباہ کیےگئے۔

 

انہوں نے بتایاکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد83 بتائی جب کہ 3 گرجا گھروں کونشانہ بنانے کے علاوہ جزوی طور پر تباہ ہونے والی مساجد کی تعداد 166 مساجد تکپہنچ گئی۔

مختصر لنک:

کاپی