جمعه 15/نوامبر/2024

لاطینی امریکی ملک بلیز نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے

بدھ 15-نومبر-2023

بلیز کی حکومت نے منگل کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد وہ اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے والا دوسرا لاطینی امریکی ملک بن گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بلیز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ’ نہ رکنے والی بلاتفریق بمباری‘ پر سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کے خیر مقدم سے پیچھے بھی ہٹ گیا۔

بلیز کا موقف ہے کہ اسرائیل نے سات اکتوبر کے بعد سے ’مستقل عالمی قوانین کی خلاف ورزی‘ کی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد سے اس سے بولیویا، کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس نے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی